منگلورو،2؍جنوری (ایس او نیوز) منگلورو پولیس کمشنر وکاش کمار کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر این ششی کمار کو تعینات کیا گیا ۔اگریکلچر میں بی ایس سی کی ڈگری رکھنے والے این ششی کمار کا تعلق2007کے آئی پی ایس بیاچ سے ہے۔ان کا آبائی وطن چترادرگہ ہے۔
اس سے پہلے وہ دیگر اضلاع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ بنگلورو میں وائرلیس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے بھی انہوں نے خدمات انجا م د ی ہیں۔
پولیس کمشنر کے عہد ے کا چارج لینے کے بعد ششی کمار نے کہا کہ وہ شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے افسران سے تال میل بناتے ہوئے یہاں پر موجود لأ اینڈ آرڈر اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ پوری تعاون کرے تاکہ شہر کو مجرمانہ سرگرمیوں سے پاک کیا جاسکے۔انہوں نےتیقن دلا یا کہ ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پوری اترے گی اور ان کےمسائل حل کرنے پر توجہ دے گی۔